آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ،بیٹسمینوں کیلئے خطرہ بننے والے سپنرز کی فہرست جاری،شاداب خان بھی شامل

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ،بیٹسمینوں کیلئے خطرہ بننے والے سپنرز کی فہرست ...
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ،بیٹسمینوں کیلئے خطرہ بننے والے سپنرز کی فہرست جاری،شاداب خان بھی شامل

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں نو ٹیموں کے 14 سپنرز کی فہرست ترتیب دیدی گئی ،فہرست میں ویسٹ انڈیز کا کوئی سپنر نہیں ہے جبکہ بیٹسمینوں کیلئے خطرہ بننے والے سپنرز کی فہرست میں پاکستان کے سپنر شاداب خان بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں نو ٹیموں کے 14 سپنرز کی فہرست ترتیب دیدی گئی ،فہرست میں ویسٹ انڈیز کا کوئی سپنر نہیں ہے،فہرست میں سب سے زیادہ افغانستان کے سپنرز شامل ہیں،افغانستان کے راشد خان ،مجیب الرحمان، سمیع اللہ شنواری بیٹسمین کو مشکل میں ڈالیں گے،بھارت،جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے دو دوسپنرز فہرست میں شامل ہیں جبکہ پاکستان ، آسٹریلیا ،بنگلا دیش،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کاایک ایک سپنرفہرست میں ہے،بیٹسمینوں کےلئے خطرہ بننے والے سپنرز کی فہرست میں شاداب خان بھی شامل ہے۔

مزید : کھیل