خلیجی ممالک کے رکن نے پاکستان کا بجلی اور پانی کا مسئلہ حل کرنے کی پیشکش کی لیکن نیب نے انکار کیوں کیا ؟ چیئرمین نیب نے پہلی مرتبہ وجہ بتا دی

خلیجی ممالک کے رکن نے پاکستان کا بجلی اور پانی کا مسئلہ حل کرنے کی پیشکش کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاہے کہ خلیجی ممالک کے اہم رکن نے نیب سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کا بجلی اورپانی کامسئلہ حل کر دیتے ہیں لیکن یہ نیب کی نگرانی میں ہو گا ور نہ نہیں تو نیب نے انہیں مودبانہ انداز میں بتایا کہ یہ ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے ۔
نیب ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہناتھا کہ اگر باہر کے لوگ نیب پر اعتماد کر سکتے ہیں ، عوام کر سکتے ہیں تو وہ عوامی نمائندے جن سے سوال کیا جاتاہے کہ کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی تو اس میں کوئی زیادتی کی بات نہیں ہے بلکہ یہ ملک کے مفاد میں ہے اور نیب ہر ووہ قدم اٹھائے گا جو ملک کے مفاد میں ہوگا ، کسی کے اثر ورسوخ کی پرواہ نہ پہلے کی تھی اور نہ ہی آئندہ کریں گے ۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا ہوا ہے جس میں منی لانڈرنگ بھی وجہ ہے، جب پاکستان کا مسئلہ عالمی سطح پر ہوگا تو نیب ان چند لوگوں کی پرواہ نہیں کرے گا، الزام تراشی اپنی جگہ لیکن ملک کا مفاد اپنی جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب ملکی مفاد کو ترجیح دے گا، گرے لسٹ سے پاکستان کو نکلوانا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کا امیج درست کرنا ہے۔

مزید :

قومی -