’’بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگوائیں اور 200 روپے لیں‘‘ یہ پیشکش پاکستان کے کس علاقے میں حکومت نے متعارف کروا دی ؟

’’بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگوائیں اور 200 روپے لیں‘‘ یہ پیشکش پاکستان کے کس ...
’’بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگوائیں اور 200 روپے لیں‘‘ یہ پیشکش پاکستان کے کس علاقے میں حکومت نے متعارف کروا دی ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) قبائلی اضلاع میں والدین کو قائل کرنے کیلئے انوکھی آفر دے دی، محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور پیسے لیں۔

گزشتہ دنوں پشاور میں پولیو مہم کے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا جس کے باعث خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا۔ کہا گیا تھا کہ پولیو کے قطرے پینے کے باعث سینکڑوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی اور وہ ہسپتال پہنچ گئے ہیں، لوگوں تک یہ خبر پہنچی تو ہروہ شخص اپنے بچے کو ہسپتال لے کر پہنچ گیا جس کے بچے نے پولیو کے قطرے پیئے تھے۔ پولیو کے قطروں سے حالت بگڑنے کی افواہ کے باعث پشاور کے ہسپتالوں میں 40 ہزار بچے لائے گئے۔ لوگوں میں پولیو مہم اور حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات دور کرنے کیلئے محکمہ صحت خیبرپختونخوانے نئی پالیسی اختیار کی ہے۔ محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے والے والدین کو  فی بچہ 200 روپے ملیں گے۔