سرزنش پر خاتون نے آشنا کی مدد سے شوہر کو مار ڈالا

سرزنش پر خاتون نے آشنا کی مدد سے شوہر کو مار ڈالا
سرزنش پر خاتون نے آشنا کی مدد سے شوہر کو مار ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ویب ڈیسک) سرزنش پر خاتون نے آشنا کی مدد سے شوہر کو ٹھکانے لگا دیا،عبدالعزیز نے نورین کی ناجائز تعلقات پر سرزنش کی تو خاتون نے مبینہ آشنا ندیم کے ساتھ مل کر ٹکڑے کر ڈالے،جنگل اور کنویں سے لاش کے ٹکڑے برآمد ،تفتیشی سب انسپکٹر شوکت علی جاوید نے 12گھنٹے میں اندھا قتل ٹریس کر ڈالا،خاوند نے آشنا کے ساتھ دیکھ لیا تھا،نیند کی گولیاں کھلانے کے بعدبے ہوشی میںتیز دارآری اورکلہاڑی سے وار کر کے ٹکڑے کیے،جن کو جنگل اور کنویںمیں پھینک دیئے،ملزمہ نورین کا بیان، قتل کی واردات مقتول کی بیوی نورین نے اپنے آشنا ندیم سے مل کر تین روز قبل کی، ورثاءنے تھانہ رجانہ میں رپٹ درج کروائی تھی،جس پر پولیس نے سراغ لگا کر بیوی کو حراست میں لے لیا۔