مریم نواز افطار ڈنر میں شرکت کیلئے زرداری ہاﺅس پہنچیں تو گاڑ ی کون ڈرائیو کر رہا تھا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوز رداری کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کرنے کیلئے زرداری ہاﺅس پہنچیں توحمزہ شہباز گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز بلاول کے افطار ڈنر میں شرکت کیلئے ن لیگ کے وفد کے ہمراہ زرداری ہاﺅس پہنچیں ، ان کی گاڑی حمزہ شہباز ڈرائیو کررہے تھے ۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائشگا ہ پر ن لیگی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مریم نواز ، حمزہ شہباز ، پرویز رشید ودیگر رہنماﺅں نے شرکت کی ۔
واضح رہے تحریک انصاف کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں ن لیگی وفد کی شرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ، معاون خصوصی اطلاعات اپوزیشن کے فطار ڈنر کوچوروں کا اکٹھ قراردے چکی ہیں۔