آئینی ماہر سعد رسول نے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے دوچیزیں ضروری قراردیدیں

آئینی ماہر سعد رسول نے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے دوچیزیں ضروری ...
آئینی ماہر سعد رسول نے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے دوچیزیں ضروری قراردیدیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر سعد رسول نے کہاہے کہ حکومت کیخلاف تحریک چلانے کیلئے دوچیزیں چاہئے ، ایک تو مسائل موجود ہوں جو موجود ہیں ، دوسرا یہ ہے کہ حکومت کیخلاف تحریک چلانے والے لوگوں کااپنا کردار کیاہے ؟

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ تحریک چلانے کیلئے دوچیزیں چاہئے ، ایک تو مسائل موجود ہوں جو موجود ہیں ، دوسرا یہ ہے کہ حکومت کیخلاف تحریک چلانے والے لوگوں کااپنا کردار کیاہے؟ کیاوہ ماضی میں ان مسائل کوحل کرچکے ہیں جن کیخلاف وہ تحریک چلارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کیاواقعی آصف زرداری اور نواز شریف کے پیچھے لگ کر تحریک چلانے کیلئے تیار ہے جنہوں نے اپنی حکومتوں میں مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا ؟

مزید :

قومی -