عوام اچھے وقت کا انتظار نہیں کریں گے ، مظہر عباس کی پیشگوئی

عوام اچھے وقت کا انتظار نہیں کریں گے ، مظہر عباس کی پیشگوئی
عوام اچھے وقت کا انتظار نہیں کریں گے ، مظہر عباس کی پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ اگر مزید سات آٹھ ماہ میں مہنگائی کم نہ ہوئی اور معاشی مسائل حل نہ ہوئے تو عوام اچھے وقت کا انتظار نہیں کریں گے جس کی نوید سنائی جارہی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ عید کے بعد بہت اہم وقت ہے ، پاکستانی قوم کرکٹ کی بڑی شوقین ہے اور عید کے بعد ورلڈ کپ ہورہاہے، اس لئے ابھی کسی احتجاجی تحریک کا امکان کم ہی نظر آتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ حکومت سے زیادہ اپوزیشن کے موڈ میں نظر آتی ہے ، اگر مزید سات آٹھ ماہ میں مہنگائی کم نہ ہوئی اور معاشی مسائل حل نہ ہوئے تو عوام اچھے وقت کا انتظار نہیں کریں گے جس کی نوید سنائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد بھی یہ دعوے پورے نہ ہوئے تو لوگوں میں خود بخو حکومت کے خلاف باتیں کی جانے لگیں گی ، اب لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر یہ سارا کچھ لوٹی ہوئی دولت کی وجہ سے ہورہاہے تو پھر اس کی ساری وصولی ہم سے ہی کیوں کی جارہی ہے ۔

مزید :

قومی -