بلاول زرداری اور مریم نواز کا ساتھ بیٹھنا’’  بھٹو فلسفے کا ضیاباقیات سے ملاپ‘‘ہے:ملائیکہ بخاری

بلاول زرداری اور مریم نواز کا ساتھ بیٹھنا’’  بھٹو فلسفے کا ضیاباقیات سے ...
بلاول زرداری اور مریم نواز کا ساتھ بیٹھنا’’  بھٹو فلسفے کا ضیاباقیات سے ملاپ‘‘ہے:ملائیکہ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری نے کہا ہے کہ بلاول زرداری اور مریم نواز شریف  کا ساتھ بیٹھنا’’  بھٹو کے فلسفے کا ضیا کی باقیات سے ملا پ‘‘ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو اسلام آباد میں دیئے جانے والے افطار ڈنر اور ملکی صورتحال پر کی جانے والی سیاسی مشاورت پر حکومت اور تحریک انصاف کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔پی ٹی آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری نے بھی اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہبلاول زرداری اور مریم نواز شریف  کا ساتھ بیٹھنا’’  بھٹو کے فلسفے کا ضیا کی باقیات سے ملا پ‘‘ہے،اپنی ساکھ کو بچانے کے لیے اور والدین کی کرپشن چھپانے کے لیے کیا کیا کرنا پڑتا ہے ؟ پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے دوسری نسل تیار ہے ۔ملائیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ 2 کرپٹ سیاسی جماعتوں کے بچوں کی قیادت میں اپنے آباؤ اجداد کی کرپشن بچانے کے لیے آج نیا اتحاد سامنے آرہا ہے، جمہوریت کی آڑ میں اپنی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے دونوں متفق ہیں, ان کا یہ اکٹھ عوام کے لئے تفریح سے کم نہیں.