گھوڑے کی زندگی گزارنے والی لڑکی کی انٹرنیٹ پر دھوم

گھوڑے کی زندگی گزارنے والی لڑکی کی انٹرنیٹ پر دھوم
گھوڑے کی زندگی گزارنے والی لڑکی کی انٹرنیٹ پر دھوم

  


اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ دعا مانگتے ہیں کہ بڑھاپے میں بھی ان کی کمر سیدھی رہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ ناروے میں ایک لڑکی ہے جو گھوڑے کی سی زندگی گزار رہی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی کا نام آئیلہ کرسٹین ہے جو چلنے میں ٹانگوں کے ساتھ بازوﺅں کا بھی استعمال کرتی ہے اور اس تیزی اور پھرتی کے ساتھ گھوڑے کی طرح دوڑتی ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

آئیلہ اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی گھوڑے کی طرح چھلانگیں لگا کر تیز دوڑنے کی ویڈیوز پوسٹ کرتی ہے اور انٹرنیٹ پر اس کی مہارت کی دھوم مچی ہوئی ہے۔آئیلہ کا اپنی اس عادت کے حوالے سے کہنا تھا کہ ”میں چار سال کی تھی جب سے گھوڑے کی طرح ہاتھوں اور پیروں پر چل رہی ہوں۔ دراصل مجھے گھوڑے سے زیادہ کتے پسند تھے اور میں چاہتی تھی کہ کاش میں بھی کتا ہوتی۔ میں جب کہیں آتی جاتی ہوں تو لوگ میری طور عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں لیکن میں کوشش کرتی ہوں کہ لوگوں پر توجہ نہ دوں۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس