محافظ ہی درندے بن گئے، 3 پولیس والوں نے پاکستانی خاتون کا گینگ ریپ کردیا

محافظ ہی درندے بن گئے، 3 پولیس والوں نے پاکستانی خاتون کا گینگ ریپ کردیا
محافظ ہی درندے بن گئے، 3 پولیس والوں نے پاکستانی خاتون کا گینگ ریپ کردیا

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں قانون کے رکھوالے ہی درندے بن گئے اور ایک حوا کی بیٹی کو نوچ ڈالا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات کے 3پولیس اہلکاروں نے ایک چوتھے ساتھی کے ساتھ مل کر ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ لڑکی ایک ہاسٹل میں رہتی تھی۔ گزشتہ رات وہ پیدل اپنے ہاسٹل کی طرف جا رہی تھی کہ کار میں سوار ان چاروں ملزمان نے اسے اغواءکر لیا۔

ملزمان اسے ایک ویران علاقے میں لے گئے اور گاڑی میں ہی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ رات بھر لڑکی کو نوچنے کے بعد اگلی صبح اسے ایک سڑک پر اتار کر ملزمان چلے گئے اور جاتے ہوئے لڑکی کے پاس موجود 30ہزار روپے اور زیورات وغیرہ بھی لوٹ کر لے گئے۔ملزمان کے خلاف متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تھانہ روات میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان میں شامل پولیس اہلکاروں کے نام نصیر، راشد منہاس اور عظیم تھے جبکہ ان کے چوتھے ساتھی کا نام عامر تھا۔ روات پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی