موبائل پر گیم کھیلنے والی خاتون نے ایسی فرمائش کردی کہ جان کر مرد اپنی بیگمات کے ہاتھ میں موبائل دیکھ کر گھبرائیں گے

موبائل پر گیم کھیلنے والی خاتون نے ایسی فرمائش کردی کہ جان کر مرد اپنی بیگمات ...
موبائل پر گیم کھیلنے والی خاتون نے ایسی فرمائش کردی کہ جان کر مرد اپنی بیگمات کے ہاتھ میں موبائل دیکھ کر گھبرائیں گے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گیم PUBG کھیلتے ہوئے حادثات کی خبریں تو کئی بار آ چکی ہیں لیکن اب بھارت میں یہ گیم کھیلنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر سے ایسا مطالبہ کر دیا ہے کہ سن کر کوئی شوہر اپنی بیوی کو اس گیم کو ہاتھ بھی نہیں لگانے دے گا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس خاتون کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے ہے جسے PUBG پر اپنے پارٹنر سے محبت ہو گئی اور اس نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اب وہ اپنے اس PUBG کے پارٹنر سے ہی شادی کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق جب شوہر نے اس 19سالہ ایک بچے کی ماں کو طلاق دینے سے انکار کیا تو اس نے خواتین کے لیے قائم کی گئی ہیلپ لائن پر کال کر دی اور کہا کہ اسے اس کے شوہر سے طلاق دلوائی جائے کیونکہ اب وہ اس کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی اور اپنے PUBG کے پارٹنر کے پاس جانا چاہتی ہے۔ ہیلپ لائن کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ”لڑکی کا PUBG کا پارٹنر بھی حیدر آباد ہی کا رہائشی ہے اور لڑکی بضد ہے کہ اب وہ صرف اسی کے ساتھ رہے گی۔ ہم نے ایک کونسلنگ ٹیم تشکیل دی جو اس لڑکی کے گھر پر گئی اور اس سے اور اس کے خاندان والوں سے بات کی ہے۔ ٹیم نے واپس آ کر بتایا کہ لڑکی دن کا زیادہ تر وقت اپنے فون پر PUBG کھیلنے میں گزارتی ہے اور اب کسی طور شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس