آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد بیٹھ کر چلے جانا نہیں ہوگا ، حاصل بزنجو نے بات واضح کردی

آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد بیٹھ کر چلے جانا نہیں ہوگا ، حاصل بزنجو نے بات واضح ...
آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد بیٹھ کر چلے جانا نہیں ہوگا ، حاصل بزنجو نے بات واضح کردی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو نے کہاہے کہ عید کے بعد اپوزیشن کی ایک اے پی سی ہوگی اور اس اے پی سی مراد یہ نہیں ہے کہ ہم وہاں بیٹھیں گے اور اٹھ کرچلے جائیں گے بلکہ یہ ایک نیا اپوزیشن الائنس بنے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں زرداری ہاﺅس میں اپوزیشن رہنماﺅںکیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاصل بزنجو نے کہا کہ اس وقت تمام اپوزیشن کی قیادت یہاں موجود ہے ، سب اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ عید کے بعداپوزیشن کی ایک اے پی سی ہوگی اور اس اے پی سی مراد یہ نہیں ہے کہ ہم وہاں بیٹھیں گے اور اٹھ کرچلے جائیں گے بلکہ یہ ایک نیا اپوزیشن الائنس بنے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک بڑے مضبوط سیاسی الائنس کی ضرورت ہے جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن والے اس حکومت کوگرانا چاہتے ہیں لیکن یہ حکومت تو پہلے ہی گری ہوئی حکومت ہے ، اگر آج اپوزیشن اس حکومت کوگرانا چاہے تو یہ حکومت قائم نہیں رہ سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف اس حکومت کوگرانا مسئلہ نہیں بلکہ اس وقت بہت سے مسائل سامنے آرہے ہیں ، اس لئے اس اے پی سی میں اپوزیشن ایک نیا لائحہ عمل اور پروگرام طے کرے گی جو آگے جاکر پاکستان کی بقاءکا ضمانت بنے گی ۔

مزید : قومی