فضل الرحمان کی سربراہی میں کونسا روڈ میپ دیا جائیگا ؟ آفتاب شیر پاﺅنے بتادیا

فضل الرحمان کی سربراہی میں کونسا روڈ میپ دیا جائیگا ؟ آفتاب شیر پاﺅنے بتادیا
فضل الرحمان کی سربراہی میں کونسا روڈ میپ دیا جائیگا ؟ آفتاب شیر پاﺅنے بتادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاﺅنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اے پی سی بلا کر ایک روڈ میپ دیا جائے اور عوام کے دکھ درد میں شریک ہوکر ملک کو مسائل سے نکالا جائے۔

تفصیلات کے مطابق زرداری ہاﺅس میں اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفتاب شیر پاﺅ نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام پارٹیاں اس بات پر متفق ہیں کہ عوام پر جو گزر رہی ہے ،حکومت نے جس طریقے سے ملک کو چلایا ہے ، مہنگائی اوربیروزگاری کے ساتھ ملک کو آئی ایم ایف کا گروی رکھ دیاہے ، اس پر اپوزیشن پارٹیاں خاموش تماشائی نہیں بیٹھ سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ اس لئے یہی فیصلہ ہوا ہے کہ عید کے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اے پی سی بلا کر ایک روڈ میپ دیا جائے اور عوام کے دکھ درد میں شریک ہوکر ملک کو مسائل سے نکالا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں ہوگا جب ملک میں صحیح جمہوری اقدار جنم لیں گی ۔

مزید : قومی