ملکی معیشت تباہ کرنے والے پہلے روپے کی اہمیت پر درس دیتے تھے:احسن اقبال

 ملکی معیشت تباہ کرنے والے پہلے روپے کی اہمیت پر درس دیتے تھے:احسن اقبال
  ملکی معیشت تباہ کرنے والے پہلے روپے کی اہمیت پر درس دیتے تھے:احسن اقبال

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ   ملکی معیشت تباہ کرنے والے پہلے روپے کی اہمیت پر درس دیتے تھے،عمران خان اناڑی ہے،اس نے ملک کی معیشت کو کئی جگہوں سے غلط کٹ لگا دیے ہیں،رِستی معیشت نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کو شہنشاہ  سمجھتے ہیں لیکن پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ہے، پی ٹی آئی والوں نےلوگوں میں صرف نفرتیں پھیلائیں ہیں، غرور اور تکبر سے کبھی بھی ملک نہی چلتا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ کرنے والے پہلے روپے کی اہمیت پر درس دیتے تھے، اب روپیہ فٹ بال کی طرح لڑھک رہا ہے ،ان کی ساری باتین صفر ہوچکی ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ جب بھی کمزور ہوئی ملک کمزور ہوا،آج ایک بچہ بھی جانتا ہے کہ ماضی شاندار اور حال خطرناک ہے ۔

مزید : قومی