اے این پی نے اسٹیبلشمنٹ پر عمران خان کیلئے کھیل کھیلنے کا الزام لگا دیا

اے این پی نے اسٹیبلشمنٹ پر عمران خان کیلئے کھیل کھیلنے کا الزام لگا دیا
اے این پی نے اسٹیبلشمنٹ پر عمران خان کیلئے کھیل کھیلنے کا الزام لگا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اے این پی کے سربراہ میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ایسا کھیل کھیلاہے کہ ایک پارٹی اور ایک شخص کی خاطر تمام سیاسی پارٹیوں کودیوار سے لگایا ، پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرداری ہاﺅس میں اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ایسا کھیل کھیلاہے کہ ایک پارٹی اور ایک شخص کی خاطر تمام سیاسی پارٹیوں کودیوار سے لگایا ، پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو بات بھی کی جھوٹ بولا ، اس سے زیادہ جھوٹا آدمی ہم نے تاریخ میں نہیں دیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ بوری پر وار کرنا فضول ہے ، وار اس پر کرناہے جوبوری کے پیچھے بیٹھا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ہم آل پارٹیز کانفرنس میں عوام کیلئے فیصلہ کریں گے ، یہ اے پی سی بہت سوچ سمجھ کر بلائی جارہی ہے کہ رمضان کا مہینہ گزر چکا ہوگا اور اس موقع پر ہم پرجو بھی بلاآئے گی تو اس کے ساتھ ایسے ٹکرائیں گے جیسے ٹکرانے کاحق ہوتاہے ، ہم اس سلیکٹڈ حکومت کوچلتا کریں گے اور پھر ایک جمہوری حکومت آئے گی جوملک کوآگے لیکر جائیگی۔

مزید : قومی