قیادت کی ترجیحات کا فرق واضح ہوگیا ، معاون خصوصی وزیر اعظم

قیادت کی ترجیحات کا فرق واضح ہوگیا ، معاون خصوصی وزیر اعظم
قیادت کی ترجیحات کا فرق واضح ہوگیا ، معاون خصوصی وزیر اعظم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہاہے کہ قیادت کی ترجیحات کا فرق واضح ہوگیا ، دو خودساختہ رہنما اپنے اپنے والد کی چوری بچانے کیلئے سوچ بچار کرتے رہے ۔

جیونیوز کے مطابق زرداری ہاﺅس میں اپوزیشن رہنماﺅں کے افطار ڈنر پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہاکہ دو خودساختہ رہنما اپنے اپنے والد کی چوری بچانے کیلئے سوچ بچار میں مصروف رہے ۔ انہوں نے کا کہ وزیر اعظم غریب عوام کی فلاح کیلئے چندہ اکٹھا کررہا تھا ،آج قیادت کی ترجیجات کا فرق واضح ہوگیاہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی