بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ،ایک شہر ی زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ،ایک شہر ی زخمی
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ،ایک شہر ی زخمی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرایک بارپھربلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ججوٹ گاوَں پرخود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جس سے شہری شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کوابتدائی طبی امداد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -