ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
فکر مند نہ ہوں حالات اب تیزی سے آپ کے حق میں ہونا شروع ہو گئے ہیں اب جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اولاد کے جس مسئلے کو لے کر پریشان تھے اب وہ حل ہونے کے قریب ہے آپ کی ایک دلی خواہش بھی پوری ہو رہی ہے اور روز گار کا سلسلہ بھی بہتر ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کا ستارہ بحکم اللہ اب مشکل پوزیشن سے نکل چکا ہے پھر کیوں فکر مند ہیں اب حالات انشاء اللہ آپ کے حق میں ہونے جا رہے ہیں۔ جلد خوشخبری مل جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کسی اہم کام کے ہونے کی خبر مل سکتی ہے آپ بس دعا کرتے رہیں آپ کو گھر بیٹھے ہی خوشخبری مل جائے گی۔ آج شام تک بھی ایک مسئلہ حل ہو جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جس کے بارے میں آپ جانتے نہیں ہیں اور آجکل اخراجات کا توازن بگڑا ہوا ہے پلاننگ کے ساتھ چلیں۔


برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صحت کا خانہ اب بہتری کی جانب ہے آپ پریشان نہ ہوں روز گار کا بھی سلسلہ انشاء اللہ بہتر ہو جائے گا اور سابقہ دنوں کی جاری ٹینشن ختم ہو سکتی ہے۔


برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اس وقت آپ کا ستارہ بڑی تیزی سے گردش کر رہا ہے جب تک یہ کسی مقام پر کھڑا نہیں ہوگا ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا حالانکہ خاموشی بہتر رہے گی۔


برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو آج ایک اہم مسئلے کی اشد ضرورت ہے ان دنوں آپ کی بڑی پریشانی کا حل آپ کو مل جائے گا بشرطہ آپ اس پر کام کریں اور پلاننگ سے چلیں۔


برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے آپ کو اپنے ساتھ کام کرنے کی اگر آفر دی ہوئی ہے تو اب ان کے ساتھ کام کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ البتہ اب سخت محنت کی ضرورت بھی ہے۔


برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
گھریلو ماحول میں جو ہو رہا ہے اس کی فکر نہ کریں بس سب کو خاموش کروا دیں اور روز گار کی طرف پوری توجہ درکار ہے۔ تب جا کر کچھ حاصل ہو جائے گا۔


برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد کو ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو رہی وہ استخارے سے کام لیں تاکہ اصل حقیقت معلوم ہو سکے۔ کسی جگہ بندش والی کیفیت معلوم ہوتی ہے۔


برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ اپنی اولاد کے کسی معاملے کو لے کر پریشان ہیں وہ اب انشاء اللہ اچھی خبر سن لیں گے۔ اور جن افراد کو روز گار کی تلاش تھی وہ بھی خوشخبری سن لیں گے۔