پاکستان فیشن انڈسٹری میں ترقی کررہا ہے، حبا خان

پاکستان فیشن انڈسٹری میں ترقی کررہا ہے، حبا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی اداکارہ و ماڈل حبا خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے‘ملکی ڈیزائنروں اورماڈلزنے بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کو منواکروطن کانام روشن کیا۔ ان کا کہناہے کہ میں نے فیشن انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کومنواناہے ماڈلنگ میں میر ی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے لیکن اس وقت میری صلاحیتیں منظرعام پرآئیں جب میرے کمرشلزآن ائیر ہوئے تھے حال ہی میں نئے کمرشلز شوٹ کروائے ہیں جلد ہی نئے پراجیکٹس شروع کرنے والی ہوں۔حبا خان نے کہا ہے کہ معاشرتی بگاڑ کی اصل وجہ غیر حقیقی چیزیں دکھانا ہے۔
ہمارے ڈرامہ نگار اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہے ہیں کافی ڈراموں میں مقصدیت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈرامہ ایک اصلاحی پہلو رکھتا تھا ان کا تاثر عوام کے ذہنوں میں کئی سال گزرنے کے باوجود بھی ویسے ہی قائم ہے اس وقت کے ڈراموں سے عوام نے بہت کچھ سیکھا ہے مگر اب ڈرامہ کمرشلائز ہوچکا ہے۔

مزید :

کلچر -