ٹڈی دل حملہ زرعی بحران کا باعث بنے گا،فخر عالم
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار و گلوکار فخر عالم نے ٹڈی دل کے حملے کی طرف حکومت کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے جو زرعی بحران کا باعث بنے گا۔ٹوئٹر پر ٹڈی دل کے حملوں میں گھرے ایک کسان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فخر عالم نے لکھا کہ ٹڈی دل حملہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے لکھا کہ اگر اس پر قابو نہیں پایا گیا تو یہ زرعی بحران کا باعث بنے گا اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اس جانب توجہ دے اور ا کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔شیئر کردہ کسان کی تصویر کے حوالے سے فخر عالم نے لکھا کہ یہ تصویر موجودہ حالات کی شدت کو سمجھنے کے لئے کافی ہے۔