فنکار کا اصل سر مایہ پرستار ہوتے ہیں، اداکارہ شیزہ بٹ

فنکار کا اصل سر مایہ پرستار ہوتے ہیں، اداکارہ شیزہ بٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر شیزہ بٹ نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پرستار اور چاہنے والے ہی ان کا اصل سرمایہ ہیں۔شیزہ بٹ نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق کام کرتی ہیں اور آج وہ جس مقام پر ہیں یہ ان کے پرستاروں کی بدولت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی فن کی قدر کرنے والے لوگ موجود ہیں۔انہیں خوشی ہوتی ہے جب ان کے فن کو پسند کیا جاتا ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح د ی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میرے کام کو بہت پسند کیا جاتا ہے او ر مستقبل میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں اچھا کام ہی کروں۔

مزید :

کلچر -