اداکاری اورگائیکی میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں،نشاء

اداکاری اورگائیکی میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں،نشاء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نشاء خان نے کہا ہے کہ اداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا اس سے فلم کیلئے نئی مارکیٹ کے ساتھ کچھ سیکھنے اور کرنے کا موقع ملے گااداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہمارے پاس ایسے فنکار موجود ہیں جو کم تجربے کے باوجود پرفارمنس میں آگے ہیں۔
منجھے ہوئے فنکاروں سے کم نہیں ہیں۔
نشا خان نے کہا ہے کہ خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں‘زندگی میں کامیابیوں کی وجہ سے اپنے کام سے ایمانداری ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے‘میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہوں میرے نزدیک کوئی نمبرون یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے جب وہ لوگوں میں مقبول ہو جاتا ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کی کوئی نمبر ون بن جاتا ہے۔فن کی دنیا میں ویسے بھی نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا۔

مزید :

کلچر -