فلم و ٹی وی کے سینئر ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی خالد محمود کے صاحبزادے کا انتقال

  فلم و ٹی وی کے سینئر ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی خالد محمود کے صاحبزادے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹیلی ویژن کے سینئر ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی خالد محمود بٹ (Caap) کے جوان سال صاحبزادے بلال خالد گزشتہ روزمختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم چند روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ بلال خالد پیشہ کے اعتبار سے ایڈیٹر تھے اور ان کا شمار چند باصلاحیت تکنیک کاروں میں کیا جاتا تھا۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز محمدی مسجد جوہر ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں امین اقبال، شکیل چوہان، راؤ قربان علی، حاجی شفیق، ڈائریکٹر ذوالفقار علی، حسن عباس زیدی، وسیم رحمن سمیت زندگی کے دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد بلال خالد کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مزید :

کلچر -