عمران خان،عثمان بزدار،جہانگیرترین اورخسرو بختیار کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

عمران خان،عثمان بزدار،جہانگیرترین اورخسرو بختیار کے نام ای سی ایل میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری نے عمران خان،عثمان بزدار،جہانگیرترین اورخسرو بختیار کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ چینی سکینڈل کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان،وفاقی وزیر خسر بختیار اور اسد عمر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں اور سابق وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔چینی سکینڈل میں 100ارب سے زائد کا قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔چینی سکینڈل میں جن لوگوں کے نام شامل ہیں ان کے ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ہے۔لہذا ان تما م لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔