شریف برادران کے پاس نیب کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں، اعجاز چودھری

شریف برادران کے پاس نیب کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں، اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس نیب کے سوالوں کا کوئی جواب موجود نہیں۔ ٹی ٹی شریف نے اپنے دورِحکومت میں غریبوں کے ٹیکسوں کے پیسوں کو دونوں سے لوٹا، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ریکارڈ قائم کئے۔ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیکرٹری اطلاعات سنٹرل پنجاب عثمان سعید بسراء، پارٹی رہنماء و لاہور کی معروف کاروباری شخصیت ریمبو کیش اینڈ کیری کے اونر عمران سلیمی سے ملاقات اور ترجمان پنجاب حکومت و وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل ناصر سلمان کی طرف سے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی عہدیدارا ن کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔
، اس موقع پر شمالی، جنوبی لاہور پی ٹ آئی کے صدور غلام محی الدین دیوان، ملک ظہیر عباس کھوکھر، میاں امجد اقبال اور خرم بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے،وفاق 1 کروڑ 20 لاکھ جبکہ پنجاب حکومت 25 لاکھ غریب خاندانوں کو 12 ہزار فی خاندان مالی امداددے رہی ہے، عوامی حکومت عوام پر ہی پیسہ خرچ کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان عوام کا درد رکھتے ہیں، عوام کو کورونا سے بچانے اور ریلیف فراہم کرنے میں پی ٹی آئی کی حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں حکومت نے ریاست کے تمام وسائل کا رخ کمزور طبقات کی طرف موڑ دیا ہے۔