تمام ریونیو افسران ماہ جون میں ریکوری ٹارگٹ پوراکرنے کی ہدایت

تمام ریونیو افسران ماہ جون میں ریکوری ٹارگٹ پوراکرنے کی ہدایت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیرصدارت ریونیو اینڈ رجسٹریشن ریکوری کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی آر محمد اصغر جوئیہ، اے ڈی سی جی صفدر حسین ورک، اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرار اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع لاہور کی ریونیو اینڈ رجسٹریشن ریکوری کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے ماہ ریکوری متاثر ہوئی۔انہوں نے ماہ جون میں اس ریکوری کو تیزکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام ریونیو افسران ماہ جون میں ریکوری کے ٹارگٹ کو پورا کریں۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سب رجسٹرار اور ریونیو افسران نے کورونا کی ڈیوٹیوں کو احسن انداز میں نبھایا ہے اور تمام افسران تحسین کے مستحق ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -