اجر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحقین میں راشن بیگ تقسیم

اجر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحقین میں راشن بیگ تقسیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر)اجر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین علی رضا حیدری،پروگرام ایڈوائزر عامر خان اور ان کی ٹیم کی جانب سے لاہور کے مستحق افراد میں سینکڑوں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا جس سے اب تک ہزاروں لوگ مستفید ہو چکے ہیں۔ اہلیان لاہور کی جانب سے اجر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ا نکی ٹیم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سی ای او علی رضا حیدری اور پروگرام ایڈوائزر عامر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اللہ کی بارگاہ میں سربسجود ہیں کہ ہمارا یہ پراجیکٹ اپنے مراحل میں ہے۔ عیدالفطر قریب ہے مگر بہت سے گھر بچے عید کی خوشیوں سے محروم خود کو اکیلا محسوس کررہے ہیں مگر انشاء اللہ جہاں تک ممکن ہو سکے گا۔

اجر ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنی ٹیم اور دوستوں کے ساتھ مل کر عید کی خوشیوں میں انہیں ضرور شامل کریں گے۔ ہماری آپ سب دوستوں سے اپیل ہے کہ ناصرف اپنے بلکہ رشتہ داروں، دوستوں،ہمسایوں کی زکوٰۃ، فطرانہ اور عطیات وصول کرکے03222233458اجر ویلفیئر فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -