مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سروسز ہسپتال کے طبی عملہ کیلئے پی پی کٹس فراہم

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سروسز ہسپتال کے طبی عملہ کیلئے پی پی کٹس فراہم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کے لئے حفاظتی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز صدر میاں محمدشہباز شریف کی جانب سے سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے پی پی کٹس بھجوائی گئیں جوکہ مسلم لیگ (ن) ممبران صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، سعدیہ تیمور اور صدر انجمن تاجران نعیم میر نے پی پی کٹس سروسز ہسپتال کے طبی عملے کے حوالے کیں۔اس موقع پر وائی ڈی اے کے ڈاکٹر جیفر، ڈاکٹر عدیل، ینگ نرسز کی لبنیٰ یاسمین، شمشاد نیازی اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ، لیاقت مغل، رفیق مسیح، خالد مسیح، سلیم اور دیگر موجود تھے۔آخر میں وائی ڈی اے، ینگ نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم کا اس شاندار کاوش پر شکریہ ادا کیا۔ آخر میں ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ یہ کاوش میڈیکل ٹیم اور مریضوں کے لئے سود مند ثابت ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -