شہر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 15گرفتار، لاکھوں روپے جرمانہ

شہر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 15گرفتار، لاکھوں روپے جرمانہ

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 473 انسپکشنز کیں، 80 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی اور ایک لاکھ 68 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ 15 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 15 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اور سختی کریں اور منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کو بھی مانیٹر کیا جائے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پرائس چیکنگ کے حوالے سے متحرک ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں گراں فروشی پر کارروائیاں کیں۔انہوں نے گوشت فروشوں کی دکانوں پر پرائس لسٹ کو چیک کیا،میٹ شاپس پر گراں فروشی دیکھنے میں آئی۔انہوں نے گراں فروشی پر 70 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کہا کہ گوشت سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا تھا۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -