ایل ڈی اے ملازمین کو تنخواہیں اورپنشن کی ادائیگی کردی گئی

ایل ڈی اے ملازمین کو تنخواہیں اورپنشن کی ادائیگی کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر محکمہ کے تمام ملازمین کو عیدالفطر کے پیش نظر مئی کے مہینے کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا کردی گئی ہے جو ان کے بینکوں میں ٹرانسفر بھی کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے کنٹریکٹرز کو ان کے بلوں کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے تاکہ ان منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں اور محنت کشوں کو عید کے موقع پر ان کی اجرت دی جاسکے۔