بیوٹی سیلون مالکان کو احتیاطی تدابیرپر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے: نبیلہ یاسمین  

بیوٹی سیلون مالکان کو احتیاطی تدابیرپر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے: نبیلہ ...

  

لاہور(انٹرویو: دیبا مرزا) خواتین احتیاطی تدا بیر کے ساتھ سیلو نز کی تما م تر سروسزلے سکتی ہیں لیکن سیلون ملکا ن کو بھی چاہیے کے وہ کلائنٹ کو بہترین سروسز دینے کے ساتھ ساتھ مکمل احتیا ط کر یں۔فیشل،مینی کیور، پیڈی کیور اور دیگر تما م ٹریٹمنٹ کلا ئنٹز کے لئے کھو ل دی گئی ہیں کیونکہ عید کے اس اسپیشل مو قع پر سجنا سنورنا خواتین کا بنیا دی حق ہے۔انہو ں نے کہا کہ کیو نکہ ٹا ئم کم ہے اس وجہ سے اسپیشل آفرز بھی دی جا رہی ہیں جن کو خواتین حا صل کر سکتی ہیں گر می بھی عروج پر ہے خواتین جن کو کچن میں کام کر نا ہے وہ خا ص طو ر پر اپنی اسکن کا خیا ل رکھیں اورچہرے پر دن مین تین سے چا ر مرتبہ گلا ب کے عرق کا سپرے کریں تا کہ اسکن تازہ رہے۔ان خیالا ت کا اظہا ر ڈیلیکس بیو ٹی سیلو ن کی آنرر و مشہو ر میک آپ آرٹسٹ نبیلہ یا سمین نے روزنامہ ”پا کستان“ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ جیسا کہ رمضا ن المبا رک کا آخری عشرہ چل رہا ہے اور عید کی تیا ریا ں بھی اس وقت عروج پر ہیں لیکن اس سال ہمیں پر یشا نی کا سا منا رہا ہے لیکن اب پالرز تو ہم نے کھو ل دیئے ہیں لیکن کورونا وائرس کے خوف کے باعث اتنا رش نہیں ہے۔

انہو ں نے کہا کہ سجنا سنو رنا تو خواتین کا بنیا دی حق ہے اور اگر خواتین تیا ر ہی نہ ہو ں تو ان کی خوشیا ں ادھو ری ہیں انہو ں نے کہا کہ ہماری طرف سے خواتین کیلئے تما م سروسز کھو ل دی گئیں ہیں لیکن خواتین کو بھی احتیا ط کر نا ہو گی۔ انہو ں نے کہا کہ جیسے خواتین عید کے مو قع پر کپڑے اور دیگر اسسریز کا خا ص خیال رکھتی ہیں۔ اسی طرح خواتین کو اپنے چہرہ کا بھی خا ص خیا ل رکھنا چا ہیے۔ انہو ں نے کہا کہ روٹین میں گھریلو خواتین کو بھی ایک ما ہ میں ایک مرتبہ فیس فیشل ضرور کر روا نا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -