میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کرنے کیخلاف مذمتی قرارداداسمبلی میں جمع

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کرنے کیخلاف مذمتی قرارداداسمبلی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔یہ ایوان میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو معطل کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔وفاقی کابینہ نے ماورا قانون اقدام کیا ہے۔منتخب عوامی نمائندے کو وفاقی کابینہ کی جانب سے معطل کرنا اسلام آباد کے عوام کے ووٹوں کی توہین ہے۔اتوار کو چھٹی کے روز جعلی سمری کیلئے منتخب عوامی نمائندے کو معطل کیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کا یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔ سپریم کورٹ وفاقی کابینہ کی جانب سے میئر اسلام آباد کو معطل کرنے کا از خود نوٹس لیں۔
ماورا قانون اقدام کرنے والی پوری وفاقی کابینہ کو اس معاملے میں عدالت طلب کرے۔