لالہ یاسر نصیر تاجروں کے حقوق کی آواز اٹھائیں گے

لالہ یاسر نصیر تاجروں کے حقوق کی آواز اٹھائیں گے

  

لاہور (سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونر ز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین کی لالہ یاسر نصیر کو مرکزی تنظیم تاجران لاہور کا جنرل سیکرٹری بننے پر مبارک دی ہے اور کہا ہے کہ وہ مرکزی تنظیم تاجران ٹریڈر ز کے حقوق کیلئے آوازاٹھائیں گے۔ہم نے ہر فورم پر اس تنظیم کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے حقوق کی آواز کو بلند ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

اس بات کی خوشی ہے کہ اب اس پلیٹ فارم پر لالہ یاسر نصیر کی آواز بھی تاجروں کے حقوق کے لئے گونجے گی،میرے سمیت تمام تاجر اس بات پر خوش ہیں کہ لالہ یاسر نصیر تنظیم تاجران لاہور کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں اور پورے پاکستان کی نمائندہ تنظیم کا لاہور میں بھی مضبوط پینل سامنے آیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -