وزیراعظم کی تمام تر توجہ معیشت اور عوام کی بہتری پر مرکوز ہے، جمشید اقبال چیمہ

وزیراعظم کی تمام تر توجہ معیشت اور عوام کی بہتری پر مرکوز ہے، جمشید اقبال ...

  

لاہور(پ ر)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ساری توجہ معیشت کی بہتری اور پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں بہتری اور آسودگی لانے پر مرکوز ہے۔ حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے این اے 127 میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جن حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے عوام اس سے آگاہ ہیں لئے اپوزیشن معیشت کی ابتری اور مہنگائی کا واویلا کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی۔

حکومت نے بروقت فیصلوں سے آئی سی یو میں پڑی ہوئی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا لیکن بد قسمتی سے کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے اور انہیں ریلیف دینے کیلئے دن رات کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ایک دوسرے سے کرپشن کا مقابلہ کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے کئی دہائیوں سے چلی آنے والی اس روایت کو توڑا ہے، آج کوئی بھی قومی خزانے میں نقب لگانے کا نہیں سوچ سکتا، ہم عوام کے پیسے کی حفاظت کریں گے او ران کا پیسہ ان پر خرچ کیا جائے گا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ جیسے جیسے وسائل میسر آتے جائیں گے دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے گا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -