ہمیں کرونا کا مقابلہ کرتے ہوئے اسکے ساتھ رہنا پڑے گا

ہمیں کرونا کا مقابلہ کرتے ہوئے اسکے ساتھ رہنا پڑے گا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود نے کہا ہے کہ ہمیں کرونا وائرس کی وباء سے مقابلہ بھی کرنا ہے اور اپنے کاروبار کو بھی چلانا ہے،وزیر اعظم عمران خان کی یہ بات درست ہے کہ ہمیں کرونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا،ہم مزید لاک ڈان کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے مارکیٹوں اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دینا احسن اقدا م ہے لیکن محدود ایام اور محدود وقت کے باعث بازاروں میں رش کی وجہ سے کرونا وائر س کے مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

اس لئے ضروری ہے کہ کم از کم چاند رات تک مارکیٹوں کو چوبیس گھنٹے کھلا رہ کر تاجروں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے اس سے ایس اوپیز پر مکمل اور آسانی سے عمل درآمد ہو گا اور کرونا وائرس بھی نہیں پھیلے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -