کرونا وائرس پر ریاستی بیانیہ کو عوام نے مسترد کردیا

کرونا وائرس پر ریاستی بیانیہ کو عوام نے مسترد کردیا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران چونگی قینچی لیاقت آباد بورڈ سینئر رہنما مسلم لیگ ن پی پی 166 شبیر مقبول نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو کم و بیش ساٹھ دن تک لاک ڈان میں رکھا۔ میڈیا بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریوں بارے مسلسل آگاہی دیتا رہا۔ عوام نے کرونا وائرس پر ملکی سیاسی قیادت کو ایک صفحے پر نہ پایا۔ کرونا وائرس پر ریاستی بیانیہ عوام نے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم خود بھی کنفیوز رہے اور عوام کو بھی کنفیوز کیا۔آج عوام کہتے ہیں کوئی کرونا نہیں ہے۔عوام کہتے ہیں حکومت کرونا کے نام پر پیسہ بٹور رہی ہے۔جب حکومت کا بیانیہ پٹ گیا تو تمام ملبہ تاجروں پر ڈال دیا گیا ہے۔ہم پہلے دن سے کہتے رہے ہیں کہ کاروبار چوبیس گھنٹے اور سات دن کھولا جائے۔حکومت نے محدود وقت اور محدود ایام کوختم نہ کیا تو بیماری پھیل سکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -