”ایماندار حکومت“ آٹا اور چینی چور کب نیب کے حوالے کرے گی، سلیم ر ضا
لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ”ایماندار حکومت“ آٹا اور چینی چور کب نیب کے حوالے کرے گی، عمران نیاز ی اپنی نااہلی چھپانے اور عوام کو بے و قو ف بنانے کیلئے احتساب احتسا ب کھیل رہاہے،نیب اورعدالتو ں کو مطلو ب ما فیا سلیکٹڈ نیازی کی چھتر ی تلے قوم کو نظر آرہاہے۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ قوم سے ڈ یم فنڈ اور بیرو ن ملک سے بھیک مانگ کا اکٹھا کیا گیا پیسہ کہاں ہے؟۔ عمران نیازی کہتے تھے ملک میں ہر روز ار بو ں رو پے کی کر پشن ہو تی تھی اب تو کر پشن نہیں ہو رہی پھر ملک میں مہنگا ئی کیو ں ہے؟۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح نا کام ہو چکی ہے،نیازی جرات کا مظاہرہ کر یں نیب او رعدالتو ں کو مطلو ب اشتہا ر وزیرو ں اور مشیروں کو کا بینہ سے الگ کر کے انہیں قانو نی ادارو ں کے حوالے کریں۔دو سروں کو چور کہنے والا سلیکٹڈ خور چورو ں کا سردار ہے سب چور لٹیرے حکومتی چھتر ی تلے مو ج مستی کررہے ہیں۔