معیاری کھانا شہریوں کا بنیادی حق ہے، عبدالعلیم خان

معیاری کھانا شہریوں کا بنیادی حق ہے، عبدالعلیم خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری کھانا شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ ہوٹلز میں بالخصوص کچن کی صفائی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمود اکبر کر رہے تھے جبکہ صدر کامران شیخ،سیکرٹری احمد شفیق اور فنانس سیکرٹری نثار چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ایسوسی ایشن کی طرف سے دیگر کاروباروں کی طرح ریسٹورینٹس کو بھی فوری کھولنے کی اپیل کی گئی جس پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے موجودہ حالات میں ریسٹورینٹس کھولنے کے لئے ہمدردانہ غور کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں لمبے عرصے تک سماجی فاصلوں اور دیگر شرائط کی پابندی کرنا ہوگی تاکہ کورونا کے خطرات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں آلو ساڑھے 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا، پیاز ساڑھے 4 روپے اور مرغی 7 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق لہسن 7 روپے فی کلو اور کیلے 4 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے میں بکرے اور گائے کا گوشت مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دہی، تازہ دودھ اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -