سبزی منڈی میں شہری ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے خریداری کر رہے ہیں،صفدر ورک

سبزی منڈی میں شہری ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے خریداری کر رہے ہیں،صفدر ورک

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ منڈی میں ملازمین کی حاضری، ریٹس، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اورمنڈی میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ شہری منڈی میں پھل اور سبزیاں ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے خرید رہے ہیں۔ منڈی میں تجاوزات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر دورے جاری رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -