حکومت کی کارکردگی جھوٹ اورغلط بیانیوں کے سواکچھ نہیں، جاوید قصوری

حکومت کی کارکردگی جھوٹ اورغلط بیانیوں کے سواکچھ نہیں، جاوید قصوری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں غربت،مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔ غریب اور مزدور طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ مسلسل ٹیکس لگانے،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے اور بڑی مقدار میں قرض لینے کے باوجود نہ تومعیشت کاپہیہ رواں دواں ہوسکاہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تبدیلی نظر آرہی ہے۔ تبدیلی کے نام پر قوم کو بے وقوف بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے قرض لینے کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔اندرونی اور بیرونی قرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھ رہاہے۔نہوں نے مزیدکہاکہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو سنجیدگی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔محض بیان بازی کرکے اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کے ذریعے ملک وقوم کو درپیش مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -