الخدمت فاؤنڈیشن کا شہر میں گرینڈ فوڈ پراجیکٹ کا آغاز

الخدمت فاؤنڈیشن کا شہر میں گرینڈ فوڈ پراجیکٹ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خصوصی رپورٹ)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں گرینڈ فوڈ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا جس میں مستحق اور سفید پوش طبقے میں 12 ہزار سے زائد عید تحائف کی مد میں راشن فراہم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ٹاؤن شپ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق لیجنڈ قومی کرکٹر مشتاق احمد تھے جبکہ تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، نائب صدر انجینئر احمد حماد اور سیکرٹری مغیث شاہد قریشی سمیت الخدمت رضاکاروں اور معززین شہر نے شرکت کی۔ مشتاق احمد نے الخدمت گرینڈ فوڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ کی طرح حالیہ کورونا بحران میں بھی ملک بھر میں ریلیف آپریشن کے ذریعے خدمت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے صدر عبدالعزیز عابد نے کہاکہ حالیہ صورت حال میں الخدمت فاؤنڈیشن لاہورمخیر حضرات کے تعاون سے اب تک 40ہزار مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کرچکی ہے۔

جبکہ ہمارا ہدف ہے کہ عید سے پہلے 12ہزار مزید مستحق اور سفید پوش خاندانوں تک فوڈ پیکجز پہنچائے جائیں گے۔