بھاشا ڈیم کیساتھ کالا باغ ڈیم بھی فوری تعمیر کیا جاے، کامران سیف

بھاشا ڈیم کیساتھ کالا باغ ڈیم بھی فوری تعمیر کیا جاے، کامران سیف

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے وزیراعظم کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حکم کے بعد اس کی تعمیر کیلئے چینی کمپنی کو کنٹریکٹ دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی بحران کے پیش نظر بھاشا ڈیم کے ساتھ ساتھ کالا باغ ڈیم بھی فوری تعمیر کیا جائے،کالا باغ ڈیم واپڈا کے قابل عمل اور جلد تعمیر ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ انڈیا پاکستانی پانیوں پر قبضہ کرکے ڈیم بنا رہا ہے پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر اشد ضروری ہے۔زراعت و صنعت کی ترقی کیلئے بھی کالا باغ ڈیم کی انتہائی ضروری ہے۔

اس کی تعمیر سے ڈیڑھ روپے یونٹ والی4500میگا واٹ سے زائد بجلی دستیاب ہوگی جس سے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -