بھارت کبھی نہیں چاہتا پاکستان ترقی کرے،بریگیڈیئر(ر) نادر میر

بھارت کبھی نہیں چاہتا پاکستان ترقی کرے،بریگیڈیئر(ر) نادر میر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان نیشنل ریفارمز موومنٹ پاکستان کے چیئرمین بریگیڈئر(ر) نادر میر نے کہا ہے کہ اس میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت ہمیشہ پاکستان میں گڑ بڑ کرنے کی پالیسوں پر گامزن رہتا ہے اور اب وہ اس مقصد کے لئے افغانستان کے کچھ لوگوں کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے ہم نے ہمیشہ کہا ہے اور اب بھی کہتے ہیں کہ بھارت پاکستان کا دشمن ہے جو نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو بھی بھارت کی چالاکیوں پر نظر رکھنا ہو گی۔ پر امن افغانستان ہی خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔ طالبان کو بھی بھارت کی حرکتوں پر نظر رکھنی ہو گی اور اس بات کو دیکھنا ہو گا کہ بھارت کیوں بار بار ان کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔ امن معاہدے پر عمل ہونا چاہئے یہی سب کے مفاد میں ہے اور سب کو بھارت کی ہر حرکت پر کڑی نظریں رکھنی چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -