پی ایم جی آفس لاہور کے سٹاف کے لئے خصوصی الاؤنس کا مطالبہ

پی ایم جی آفس لاہور کے سٹاف کے لئے خصوصی الاؤنس کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پی ایم جی آفس لاہور کی یونین (ایپکو) آل پاکستان پوسٹل ایمپلائز یونین (سی بی اے) کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی نمائندگان عبدالغفار فاروقی (سرکل صدر)، جمیل شاہد (سرکل جنرل سیکرٹری)، نعیم اقبال (سرکل فنانس سیکرٹری) اور ٹکے خان (پریس سیکرٹری) نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ خطرناک حالات میں اور کرونا بیماری کے خطرے کے باوجود پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینے والے ملازمین کے لئے خصوصی الاؤنس منظور کیا جائے۔ یونین عہدیداران نے اپنے سٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سٹاف کے لئے خصوصی کرونا الاؤنس منظور کیا جائے۔