تنظیم سازی سے خواتین کو عملی سیاست میں کام کرنے کا موقع ملے گا،ثانیہ کامران

تنظیم سازی سے خواتین کو عملی سیاست میں کام کرنے کا موقع ملے گا،ثانیہ کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر ثانیہ کامران اور جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین نے پارٹی سیکرٹریٹ میں پاکپتن سے پارٹی رہنماء رخسانہ منظور اور لاہور سے پارٹی رہنماء عطیہ سعد نے وفود کے ہمراہ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور وومن ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ثانیہ کامران کا کہنا تھاکہ تنظیم سازی سے پارٹی گراس رو ٹ سطح تک مزید مضبوط اور فعال ہوگی، جس سے خواتین کو عملی سیاست کام کرنے کا موقع ملے گا، پی ٹی آئی کی حکومت نے کمزور طبقات کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے ہیں،عوام کورونا سے بچنے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہو۔
انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے صرف غریب عوام کا خون چوسا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کا پیسہ انہی پر خرچ کررہی ہے، حکومت عوام سے مل کر ہی کورونا کا مقابلہ کرسکتی ہے۔