حکومت سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام، مارکیٹ میں آٹا کی سپلائی معطل

  حکومت سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام، مارکیٹ میں آٹا کی سپلائی ...

  

لاہور(خبر نگار)فلور ملز ایسوسی ایشن کی کال پر لاہور سمیت پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی فلور ملیں بندرہیں۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے آٹے کی قیمتیں کم کرنے سے انکار پرسیکرٹری خوراک پنجاب کے درمیان ہونیوالے مذاکرات ناکام ہو گئے،پنجاب بھر میں فلور ملز نے گندم کی پسائی اور مارکیٹ کو آٹا سپلائی بند کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق فلور ملز کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڑ کے چھاپوں کیخلاف ہڑتال جاری ہے۔اس حوالے سے فلور ملز چیئرمین ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی جانب سے ملز پر چھاپے بند ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ملوں پر چھاپے بند کرنے کیساتھ ساتھ بلوچستان کے نصیر آباد ڈویژن میں گندم کی آزادانہ خرید اور نقل وحمل پر پابندی ختم کی جائے۔دوسری جانب محکمہ خوراک کے ذرائع کے رمضان المبارک اور کورونا کی وجہ سے آٹے کی ڈیمانڈ کم ہونے کی وجہ سے آٹے کی قلت کو ئی خدشہ نہیں۔

آٹا سپلائی معطل

مزید :

صفحہ اول -