عالمی وباء کے دوران عید کی نماز گھر پر ادا کرنا مناسب عمل: سعودی مفتی اعظم

عالمی وباء کے دوران عید کی نماز گھر پر ادا کرنا مناسب عمل: سعودی مفتی اعظم

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی مفتی اعظم نے کہا ہے کہ عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں سعودی مفتی اعظم اور سعودی سائنٹیفک اینڈ ریسرچ کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں اور موجودہ عالمی وبا کی صورتحال میں عید کی نماز گھر پر ادا کرنا مناسب عمل ہے۔انہوں نے کہ کہا کہ عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے جبکہ نماز اکیلے اور باجماعت بھی ادا کی جاسکتی ہے۔سعودی مفتی اعظم نے سعودی شہریوں پر عید کی نماز گھروں پر ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں والدین اپنا زیادہ تر وقت گھروں میں اپنے بچوں کے ساتھ ہی گزاریں۔

سعودی مفتی اعظم

مزید :

صفحہ اول -