مسلمان آخری عشرے میں مساجد آباد کریں نماز عید بھی با جماعت پڑھیں: مفتی تقی عثمانی

مسلمان آخری عشرے میں مساجد آباد کریں نماز عید بھی با جماعت پڑھیں: مفتی تقی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ممتاز عالم دین اور شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مسلمان رمضان المبارک کے آخری عشرے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے باجماعت نمازوں سے مساجد کو آباد کریں اور نماز عید بھی ادا کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ عالمگیر وبا کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ طویل ہوتی جارہی ہے اور ایسی صورتحال میں نہ کاروبار زندگی روکا جاسکتا ہے اور نہ ہی اجتماعی عبادتوں کو بند رکھا جاسکتا ہے۔مفتی تقی عثمانی نے مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ بابرکت ماہِ رمضان کے آخری عشرے کے باقی مبارک لمحات کو غنیمت جان کر بے خوف خطر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مساجد کو آباد کریں اور عبادتوں اور دعاؤں کا خاص اہتمام کریں۔انہوں نے لکھا کہ وہ پْرامید ہیں کہ حکومت اپنی ذمہ داری اور مسلمانوں کے جذبات کا احساس کرتے ہوئے مساجد میں عبادات کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ملک و ملت کی بہتری، عالمی وبا کے خاتمے اور ملک سے انتشار کے خاتمے کیلئے حکومت اور شہری اپنا کردار ادا کریں اور ان مقاصد کے حصول کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
مفتی تقی عثمانی

مزید :

صفحہ اول -