کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعۃ الوداع، ختم القرآن کی تقاریب اورعید الفطرکے اجتماعات کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔کراچی میں موجود جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مساجد کے ساتھ ایک رویہ اور بازاروں مارکیٹوں، منڈیوں کے ساتھ دوسرا رویہ قابل تشویش ہے ایسا لگ رہا ہے کہ کورونا کو بہانہ بناکر مذہب کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے دن ہی سیاست سے ہٹ کر حکومتی اقدام کی حمایت کا اعلان انسانیت کے خاطر کیاتھا ہم نے نہ صرف مدارس کو بند کیا بلکہ جمعیت کے جلسے اجلاس تک ملتوی کئے اور اپنے رضاکار خدمت کیلئے پیش کئے۔انہوں نے کہامساجد میں جمعۃ الوداع کے اجتماعات، ختم القرآن کی تقاریب اور عید کے اجتماعات میں احتیاطی تدابیر کو اپنایا جائے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مساجد میں مکمل احتیاطی تدابیر بہرصورت اختیار کی جائیں۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ عید پر کارکنان اپنے گھروں تک محدود رہیں اس بار عید کی مبارک باد دینے کیلئے سفرسے گریز کریں۔
مولانافضل الرحمن