شوگر انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں پھر تاخیر، مزید 4دن کی مہلت طلب

شوگر انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں پھر تاخیر، مزید 4دن کی مہلت طلب

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شوگر انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں ایک بار پھر تاخیر ہو گئی ہے۔ واجد ضیا کی سربراہی میں انکوائری کمیشن نے حتمی رپورٹ کیلئے مزید چار دن کی مہلت مانگ لی۔ذرائع کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں فرانزک کا عمل آخری مراحل میں ہے جسے آئندہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائیگا۔ اس سے پہلے چینی سبسڈی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کمیشن کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔یاد رہے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کیلئے 25 اپریل کی پہلی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، تاہم کمیشن کی استدعا پر کابینہ نے مدت میں توسیع کی جس کے بعد رپورٹ مئی کے تیسرے ہفتے میں آنی تھی، اب انکوائری کمیشن نے مزید مہلت مانگ لی ہے۔

شوگر انکوائری تاخیر

مزید :

صفحہ اول -